47

پاکستان میں گمشدہ فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تھارٹی نے صارفین کو آن لائن طریقہ بتا دی

پاکستان میں گمشدہ فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف

21ء) : پاکستان میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں جہاں ڈکیت اور چور نقدی اور زیورات لے اُڑتے ہیں وہیں قیمتی موبائل فونز پر بھی ہاتھ صاف کرتے ہیں ، موبائل چوری یا گُم ہونے کی صورت میں موبائل صارفین کو سب سے زیادہ فکر اپنے موبائل فون میں موجود ڈیٹا کی ہوتی ہے اور انہیں یہی خطرہ ہوتا ہے کہ ان کے موبائل فون میں موجود ڈیٹا کا کوئی غلط استعمال نہ کر لے یا پھر موبائل فون میں موجود ذاتی مواد جیسے ای میلز، تصاویر ، ویڈیوز اور ڈاکیومینٹس وغیرہ کا استعمال کر کے ان کے لیے پریشانی کا باعث نہ بنے، لیکن صارفین کی اس پریشانی کا کوئی حل نہیں تھا، تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے موبائل صارفین کی اس پریشانی کو بھانپتے ہوئے اس کا ایک آسان طریقہ متعارف کروادیا ہے۔

()پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے آن لائن طریقہ صارفین کو بتایا ہے جس کے تحت گھر بیٹھے اپنی شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔ دی نیو لاسٹ اینڈ اسٹولن ڈیوائس سسٹم کے تحت آپ شکایت کر سکتے ہیں، پی ٹی اے کی شکایت کی ویب سائٹ پر جائیں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ آپ کو اپنی کچھ بنیادی تفصیلات بتانا ہوں گی جیسا کہ نام، پتہ، ای میل اور شناختی کارڈ نمبر وغیرہ۔علاوہ ازیں آپ کو گمشدہ فون کی تفصیلات بھی بتانا ہوں گی۔ درخواست دائر کروانے کے بعد آپ کو ریفرنس نمبر دیا جائے گا جس کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اندر فون بلاک کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب اگر آپ کا فون مل جاتا ہے تو اسی ویب سائٹ پر جا کر آپ ان بلاک کے آپشن کا انتخاب کر کے اپنا فون ان بلاک کر سکتے ہیں۔     

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں