46

پاور بریک ڈاوٴن؛ نیپرا نے تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

 اسلام آباد:(الشامی نیوز) نیپرا نے معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ہفتے کی رات ملک بھر میں پاور بریک ڈاوٴن کا نوٹس لے لیا ہے اور معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی نیپرا کے اعلی افسران کے علاوہ پاور سیکٹر سے وابستہ ماہرین اور انجینئرز پر مشتمل ہوگی، اور کمیٹی ہفتے کی شب ملک بھر میں ہونے والے پاور بلیک آوٴٹ کی وجوہات اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کے سدباب کے لیے سفارشات بھی دے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  سی ای او گدو پاور حماد عامر ہاشمی نے بھی ایک انکوائری کمیٹی بنائی تھی، جس نے مختلف لوگوں کے انٹرویو کیے، ابتدائی رپورٹ میں کمیٹی نے بتایا کہ اولڈ گدو پاورپلانٹ کی پوری شفٹ غفلت کی مرتکب پائی گئی، اور ۔ بریک ڈاؤن گدو پاور پلانٹ کے اولڈ یونٹ میں عملے کی طرف سے غلط آپریشن کے باعث ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں