71

وفاقی حکومت کے اعداد و شمار میں غلطیاں ہیں حیدرآباد میں کورنا وائرس کے کیسز کی شرح 15 فیصد سے زائد نہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی (الشامی نیوز) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ضلع میں کورنا کیسز کی شرح 15 فیصد سے زائد نہیں، حیدرآباد میں شرح 15 فیصد کی بات غلط ہے۔

حیدرآباد میں کورنا وائرس مثبت کیسز کے حوالے سے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے وضاحتی وڈیو بیان میں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 ہزار 600 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 140 افراد میں کورنا وائرس مثبت آیا ہے۔ وفاقی حکومت کے اعداد و شمار میں غلطیاں ہیں وفاقی حکومت جھوٹ بول رہی ہے

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد ہے جبکہ 48 گھنٹوں میں 3200 ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں 276 مثبت آئے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ کورنا وائرس کے پھیلاؤ اور تیزی سے بڑھتے ہوۓ کیسز کی وجہ سے ماسک پہننا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18 ہزار 981 ہے، کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 6ہزار 977 ہو گئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 881 ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں