51

وفاقی حکومت کا 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان نوٹیفکیشن جاری

حکومت سندھ کی جانب سے پہلے ہی 12 ربیع الاول کی تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی
حکومت سندھ کی جانب سے پہلے ہی 12 ربیع الاول کی تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی

وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 30 اکتوبر 2020 بروز جمعہ کو عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام تعطیل کے باعث تمام اسکول، کالج، سرکاری، نیم سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

حکومت سندھ کی جانب سے پہلے ہی 12 ربیع الاول کی تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ عید میلادالنبیﷺ قریب آتے ہی ملک کے بازاروں میں رونقیں بڑھ گئی ہیں اور شہری گلی محلوں کی سجاوٹ کے لیے آرائشی اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔

آقائے دو جہاںؐ کا یوم ولادت منانے کے لیے سرکاری و نجی عمارتوں کے علاوہ بازاروں، محلوں اور چوراہوں کو بھی جھنڈوں اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

ملک میں ماہ ربیع الاول کا آغاز پیر 19 اکتوبر سے ہوا تھا۔تحریر جاری ہے‎

رواں سال عاشقان رسولﷺ کورونا وائرس کے سائے میں عید میلادالنبیؐ منائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں