98

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺمنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺمنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:(الشامی نیوز) حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی اور خاکوں کے معاملہ پر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺمنانےکا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی اورخاکوں کے معاملہ پر وزیر مذہبی امور نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺمنانےکی تجویز دی جس پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری کی تجویز سےاتفاق کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ عشق رسولﷺ کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ہفتہ عشق رسولﷺ12سے18ربیع الاول تک جاری رہےگا جبکہ صوبے بھی وفاقی حکومت کی ہدایات کےمطابق ہفتہ عشق رسولﷺمنائیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے حضورﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اور خاکوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے اور مسلم حکمرانوں کو خطوط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے،وزیر اعظم عمران خان گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر مسلم حکمرانوں کو خطوط لکھیں گے،وزیر اعظم عمران خان تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو الگ الگ خطوط لکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان خط میں مسلم ممالک کو گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کریں گے، خط میں معاملے کی حساسیت اور مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بات ہوگی،خط میں وضع کیا جائے گا کہ تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اقوام عالم کو حضورﷺ سے عقیدت و محبت کا پیغام دیں ۔واضح رہے کہ رواں ماہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے اسلام مخالف بیانات سامنے آئے جو انھوں نے کلاس میں طلبہ کو پیغمبر اسلام کے متنازع خاکے دکھانے پر ایک فرانسیسی استاد کے بیہیمانہ قتل کے بعد دیے تھے۔

فرانسیسی صدر نے رواں ماہ ملک میں خواتین پر حجاب پہننے پرعائد پابندی کو نجی شعبے میں بھی لاگو کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ اسلام ایک مذہب کے طور پر دنیا بھر میں بحران کا شکار ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت فرانس میں چرچ اور ریاست کو باضابطہ طور پر الگ کرنے والے 1905 کے قانون کو مستحکم کرنے کے لیے دسمبر میں ایک بل پیش کرے گی۔ انہوں نے حکومت کا اسکولوں کی سخت نگرانی اور مساجد کی غیر ملکی فنڈنگ پر سخت کنٹرول کا بھی اعلان کیا تھا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں