109

وفاقی ادرے کے 3500 ملازمین کو 12 ارب 87 کروڑ روپے دے کر فارغ کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کے 3 ہزار ملازمین کو گھر بھیجنے کا پلان بنا لیا گیا 

اسلام آباد (الشامی نیوز ) پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گھر بھیجنے کا پلان بنا لیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے اخراجات کی منظوری دے گی۔

با خبر ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین کو گھر بھیجنے کے لئے والنٹری سیپریشن سکیم تیار کی گئی ہے، پی آئی اے نے سکیم کی مد میں حکومت سے 12 ارب 87 کروڑ روپے مانگ لیے، وی ایس ایس سکیم کے تحت فارغ ملازمین کو ادائیگیاں اڑھائی سال میں کی جائیں گی، والنٹری سیپریشن سکیم کے تحت ادارے سے افرادی قوت کا بوجھ کم ہوگا۔

دستاویز میں کہا گیا کہ ملازمین کو گھر بھیجنے سے ادارے کو سالانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے کی بچت ہوگی، پی آئی اے کے 30 جہازوں کے لئے ملازمین کی تعداد7 ہزار 500 تک رکھنے کا پلان بنایا گیا، پی آئی اے کے ایک جہاز کے ساتھ صرف 250 ملازمین ہوں گے، پی آئی اے ملازمین کے ریٹائرمنٹ اخراجات کا معاملہ ای سی سی میں زیر غور آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں