64

وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کورونا وائرس کا شکار

میاں اسلم اقبال کورونا وائرس کا شکار

لاہور: (الشامی نیوز) وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر کورنٹائن کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کی گذشتہ شام طبیعت ناساز ہوئی، ٹیسٹ کروانے پرمیاں اسلم اقبال کورونا پازیٹو آ گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر کورنٹائن کرلیا، میاں اسلم اقبال ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد گھر پر آئسولیشن میں ہیں اور میاں اسلم اقبال نے صحت کے لئے دریافت کرنے والے احباب سے دعاوں کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے756نئےکیسز سامنےآگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد3لاکھ21ہزار218 ہو گئی، سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار997ہو گئی، پنجاب میں کورونا کےمریضوں کی تعداد ایک لاکھ 1237ہوگئی،کے پی میں مریضوں کی تعداد 38 ہزار464، بلوچستان میں 15 ہزار599 جبکہ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد17 ہزار681ہوگئی،آزاد کشمیر میں کورونا کیسزکی تعداد3ہزار258اور گلگت بلتستان میں 3 ہزار 982ہوگئی تاہم ملک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد9ہزار209رہ گئی۔گذشتہ24گھنٹوں میں کورونا سے مزید13افرادانتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کوروناسےانتقال کرنیوالوں کی تعداد6ہزار 614 ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں