56

وزیر دفاع پرویز خٹک کل ماسکو روانہ ہوں‌ گے

اسلام آباد :(الشامی نیوز ) وزیر دفاع پرویز خٹک کل دورہ روس کےلیے روانہ ہوں گے، جہاں کثیرالاقومی فوجی مشقوں کیوکاز 2020 کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کل روس کے دارالحکومت ماسکو روانہ ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک جنوبی روس کے شہر آسترکھان میں ج اری فوجی مشقیں دیکھیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع جنوبی روس میں جاری کثیر الاقومی فوجی مشقوں کیو کاز 2020 کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ کیوکاز 21 ستمبر سے شروع ہوکر 26 ستمبر تک شیڈول ہیں، جس میں پاکستان کی مسلح افواج کا دستہ بھی بھرپر حصّہ لے رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی مسقوں کے شرکاء نے باہمی تجربات، حربی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، فوجی دستوں کو مختلف چیلنجز پر اپنے ردعمل کو جانچنے کا موقع ملا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں