72

وزیر خارجہ نے یہ نہیں کہا تھا کہ بھارت حملہ کر دے گا ایاز صادق نے جو کہا ،میٹنگ میں وہ بات ہوئی ہی نہیں: شیری رحمان

اسلام آباد(الشامی نیوز ) پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ایاز صادق نے جو کچھ کہا میٹنگ میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ وزیرخارجہ نے نہیں کہا تھا کہ بھارت حملہ کر دے گا۔ 

میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے میٹنگ میں ایسا کچھ بھی نہیں کہا کہ بھارت حملہ کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے صرف یہ کہا کہ ابھی نندن کو واپس بھیجنا چاہیے، ایاز صادق نے جو بھی کہا وزیرخارجہ یا کسی نے بھی کوئی ایسی بات نہیں کی تھی ۔ 

سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہ ملک مخالف بیانات کی وجہ سے ملک گرے لسٹ میں گیا،پی ڈی ایم کے جلسوں میں ہونے والے بیانات کو واپس لے لیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اعتزازاحسن سینئرہیں ان کے بیانات کی تردید نہیں کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں