44

وزیر اعلی بلوچستان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا آئسولیشن میں جانے کا فیصلہ

وزیر اعلی بلوچستان کو دوبارہ کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کوئٹہ : (الشامی نیوز) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کا14 دنوں بعد کروایا گیا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلی بلوچستان نے ایک پیغام میں کہا کہ میں نے کورونا سے متاثر ہونے کے 14 دنوں کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروایا ہے جو کہ مثبت آیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ میری سب سے درخواست ہے کہ سب لوگ احتیاط کریں ، ماسک کا استعمال لازمی کریں اور اگر علامات ظاہر ہوتی ہیں تو آئسولیٹ ہوجائیں تاکہ ہم اس بیماری کو پھیلانے والے نہ بنیں ۔

یاد رہے کہ   13 اکتوبر کو وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو 14 دنوں کیلئے قرنطینہ کرلیا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں