52

وزیر اعظم نے گورنر سندھ کو ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب کرلیا ، باخبر ذرائع

18 اکتوبرکیپٹن (ر) صفدر نے مزار کے اندرونی احاطے میں نعرے بازی کی جس پر انہیں نجی ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا تھا . فوٹو : فائل

 کراچی:(الشامی نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے 18 اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی اور اس موقعے پر مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر نے مزار کے اندرونی احاطے میں نعرے بازی کی جس پر تحریک انصاف کی جانب سے شدید تنقید کی گئی اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد اگلے ہی صبح کیپٹن (ر) محمد صفدر کو نجی ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔

بعد ازاں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مقدمے میں تمام دفعات قابل ضمانت ہونے  کی بنا پر ان کی ضمانت منطور کرکے انہیں رہا کرنے کے حکم جاری کیا گیا۔

آئی جی سمیت سندھ پولیس کے دیگر اعلی افسران نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اور رہائی کے معاملے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا جب کہ ایڈیشنل آئی جی نے دو ماہ کی چھٹی کی درخواست جمع کروا دی۔

اس تمام تر صورتحال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اور ڈی جی آئی ایس آئی  لیفٹننٹ جنرل فیض حمید سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

اس کے بعد آرمی چیف نے کراچی میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کورکمانڈرکراچی کو حقائق تک پہنچ کر جلدازجلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں