84

وزیر اعظم مستقل مزاج ہیں، گھبراتے نہیں ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: (الشامی نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مستقل مزاج آدمی ہیں۔ گھبراتے نہیں ہیں۔

الشامی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہمیشہ غریب طبقے کے لیے سوچتے ہیں۔ انہوں  نے غریب طبقے کے لیے احساس پروگرام سمیت دیگر منصوبےشروع کیے۔

شبلی فراز نے کہا کہ حالیہ واقعہ دہشتگردی کا پہلا واقعہ نہیں، آج لواحقین نے کوئی گلہ نہیں کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےحوالے سے 2013 بہت خونی سال تھا، 2020 میں دیکھیں تو  سیکیورٹی فورسز نے حالات کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی مکمل ختم نہیں ہوئی، تقریباً 80 فی صد ختم ہو چکی ہے،دشمن پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کیلئے شیعہ سنی فسادات کرا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں