52

وزیر اعظم سے نئے نیول چیف کی ملاقات،پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیر اعظم سے نئے نیول چیف کی ملاقات،پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد:(الشامی نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے نئے نیول چیف امجد خان نیازی نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے نئے چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان سے نئے نیول چیف امجد خان نیازی نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے نئے چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اوروزیر اعظم عمران خان نے نیول سربراہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ کچھ روز امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالی۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب ہوئی جہاں پاک بحریہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کی کمان سونپی۔ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہیں۔یاد رہے کہ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا،آپ نے کمیشننگ کے موقع پر پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی،آپ متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کمانڈانٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور، کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں، آپ چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ ایوالیو ایشن) اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلیجنس کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں آپ کوہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے،آپ کو حکومت فرانس کی جانب سے شیویلئے (نائٹ) میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں