71

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سانحہ مچھ کی مذمت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سانحہ مچھ کی مذمت کی گئی اور ملوث کرداروں کو کٹہرے میں لانے کا عزم کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق   وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں موجود تھے، اس ملاقات میں قومی سکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

سول اور عسکری قیادت کا   سانحہ مچھ پر افسوس کا اظہار اور شدید   مذمت ،ملوث کرداروں کو کٹہرے میں لانے کا عزم کیا گیا۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھی غور کیا گیا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں