99

وزیراعلیٰ پنجاب کی وہاڑی ملتان- گجرات جلالپور جٹاں روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کی منظوری

لاہور: (الشامی نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے وہاڑی ملتان روڈ اور گجرات جلالپور جٹاں روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبوں کی منظوری دی۔ عثمان بزدار نے کہا وہاڑی ملتان روڈ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دو رویہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 5 واں اجلاس ہوا، اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا 86 کلو میٹر طویل وہاڑی ملتان دو رو یہ سڑک کے منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 12 ارب روپے لگایا گیا ہے، 15 کلو میٹر طویل گجرات جلالپور جٹاں دو رویہ سڑک کے منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 2 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 6 مزید ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی جس میں فیصل آباد جڑانوالہ، لنڈیانوالہ روڈ تا ایکسپریس وے سڑک کی اپ گریڈیشن اور سیالکوٹ رنگ روڈ بنانے کے منصوبے کی منظوری بھی شامل ہے۔ اجلاس میں 500 بیڈ کے جنرل ہسپتال کے منصوبے کے امور پر بریفنگ دی گئی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا فیصل آباد جڑانوالہ تا ایکسپریس وے سڑک کے ساتھ سروس روڈ بھی بنائی جائے گی، جڑانوالہ میں ریلوے لائن پر فلائی اوور بھی تعمیر کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں