55

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: تین نئے اسپیشل اقتصادی زونز کی منظوری

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: تین نئے اسپیشل اقتصادی زونز کی منظوری

اسلام آباد: (الشامی نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خصوصی اقتصادی زون کے بورڈ آف اپروول اجلاس میں ملک میں تین نئے اسپیشل اقتصادی زونز کی منظوری دے دی گئی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں نیشنل سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک اسلام آباد، اسپیشل اکنامک زون چین پاکستان رائیونڈ اور اسپیشل اکنامک زون سندھ کی منظوری دے دی گئی۔ اسپیشل اکنامک زونز کی تعداد بڑھ کر20 ہوجائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون سیل آف پلاٹ ریگولیشنز سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا۔ مزید مشاورت ایک ماہ میں مکمل کر کے آئندہ اجلاس میں تجویز بھیجی جائے

اجلاس میں نجی شعبے سے اپروول کمیٹی میں دو ممبران کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔  دو ممبران اسپیشل اکنامک زونز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل میں شامل ہوں گے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیدوار حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داوَد، مشیرخزانہ حفیظ شیخ اور دیگر حکام نے  بھی شرکت کی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خصوصی اقتصادی زون کے بورڈ آف اپروول اجلاس میں میں ڈویلپرز اور کوڈویلپرز کے لیے موجود مواقعوں پر گفتگو کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں