98

وزیراعظم کی افغان صدارتی محل آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

کابل: دورہ افغانستان پر افغان صدارتی محل آمد پر وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، ڈی جی آئی ایس آئی  لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق اور سینئرعہدیدار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔کابل پہنچنے پر ائیرپورٹ پر افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر نے وزیراعظم عمران خان  اور وفد کا استقبال کیا۔بعد ازاں صدارتی محل پہنچنے پر افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا اور وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا

یاد رہے کہ  وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے اور وزیراعظم عمران خان افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں