60

وزیراعظم کا اسلام آباد میں پناہ گاہ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

اسلام آباد: (الشامی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پشاور موڑ پر قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا اور پناہ گاہ میں موجود افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔عمران خان نے کہا پناہ گاہ میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
اس موقع پر سینٹر فیصل جاوید اور معاون خصوصی ثانیہ نشتر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پناہ گاہ میں سہولیات اور انتظامات پر بریفنگ دی گی۔ وزیراعظم عمران خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں میں بہترین اور معیاری سہولیات فراہمی کی جائیں، انہوں نے ہدایت کی کہ پناہ گاہ میں سہولیات میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مستحقین کی ضروریات کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہ میں موجود افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا ۔ وزیراعظم عمران خان شہریوں میں گھل مل گئے۔ وزیراعظم نے مسافروں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات چیت کی ۔ پناہ گاہ میں مسافر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو روٹی پیش کی گئی جووزیراعظم نے مسکراتے ہوئے قبول کی ۔خیال رہے کہ 9 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد میں قائم 5 پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔پناہ گاہوں کو معیاری بنانے سے متعلق اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر،معاون خصوصی عثمان ڈار اور ایم ڈی بیت المال نے شرکت کی تھی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس رضاکاروں کی جانب سے پناہ گاہوں کے دورے پر بریفنگ دی گئی تھی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ ماڈل پناہ گاہوں کا دائرہ کار بتدریج دوسرے صوبوں تک بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں