116

وزیراعظم نے بھارتی عزائم سے دنیا کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (الشامی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے یو این گاڑی پر فائرنگ کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مودی اندرونی مسائل سےتوجہ ہٹانےکیلئےفالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے اگر فالس فلیگ آپریشن ہوا تو ہمارا جواب بھرپور ہو گا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ بھارت نےایل اوسی پرجان بوجھ کر یوا ین گاڑی کو نشانہ بنایا یو این گاڑی پرفائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ گاڑی پر نیلا جھنڈا لگے ہونےکے باوجود نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھارت کی اس غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، مودی اندرونی مسائل سےتوجہ ہٹانےکیلئےفالس فلیگ آپریشن کرسکتاہے، مودی حکومت کی کسی بھی ممکنہ گڑبڑ سے دنیا کو خبردار کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے لکھا کہ بھارت میں کورونا، کسادبازاری اور کسانوں کےاحتجاج کےمسائل ہیں جب کہ ایل اوسی پر فائرنگ میں شہری آبادی کونشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں 276 شہری شہید ہوئے، بھارت کی شہری آبادی پرگولہ باری سے92خواتین اور 68 بچے شہیدہوئے۔

وزیراعظم نے خبردار کیا کہ عالمی برادری پر واضح کرتا ہوں کہ فالس فلیگ آپریشن ہوا تو ہمارا جواب بھرپور ہو گا، کسی بھی خطرےپرپاکستان جوابی کارروائی کاحق رکھتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں