100

وزیراعظم نےمشیران ومعاونین خصوصی کی کمیٹیوں سے رکنیت ختم کر دی

اسلام آباد: (الشامی نیوز) وزیراعظم عمران خان نےمشیران و معاونین خصوصی کی کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر دی۔ مشیرتجارت رزاق داؤدای سی سی ، عشرت حسین کابینہ کمیٹی نجکاری اور ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کےرکن نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ندیم بابر کو کابینہ کمیٹی کے ممبر کے عہدے سے ہٹادیا گیا، معاون خصوصی شہزاد ارباب بھی کابینہ کمیٹی کے ممبرنہیں رہے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی کابینہ کمیٹی توانائی کی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے، وہ کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں اور کابینہ سی پیک کمیٹی کے ممبر بھی نہیں رہے ۔

مشیر ڈاکٹر عشرت حسین  کابینہ سی پیک کمیٹی کے رکنیت سے بھی محروم ہو گئے۔ معاون خصوصی ندیم بابر اور معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب کی کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کی رکنیت بھی ختم کر دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں