63

وزیراعظم عمران خان کی حضرت امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری وزیراعظم اور پاکستانی وفد کیلئے خاص طور پر مزار کا دروازہ کھولا گیا

Published On 16 July,2021 08:15 pm

تاشقند: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو عظیم اسلامی سکالر اور محدث حضرت امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری دی۔

ازبکستان کے وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کو حضرت امام بخاریؒ کے مزار کا دورہ کرایا جبکہ حکام نے ان کی شخصیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔


Dr. Shahbaz GiLL@SHABAZGILPM imran Khan and Uzbikistan’s PM visiting the Mausoleum of Amir Timur at Gur-e-Amir, Samarkand, Uzbekistan.5:12 PM · Jul 16, 20211.8K23Share this Tweet

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، بحری امور کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی، قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور کے پی کے کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم اور پاکستانی وفد کیلئے خاص طور پر مزار کا دروازہ کھولا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں