44

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری

اسلام آباد:(الشامی نیوز) پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعظم عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ حملہ کیس میںوزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جس کے مطابق عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو بری کر دیا جبکہ کیس میں نامزد  مبشر علی کو بھی بری کیا گیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی وی حملہ کیس میں عدالت نے کیس میں شریک دیگر 129 ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی،129 ملزمان میں شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، اسد عمر،شفقت محمود ،راجہ خرم نواز بھی شامل ہیں۔عدالت نے ملزمان پر فردجرم کیلئے 12 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔کیس میں مجموعی طور پر 131 ملزمان شامل تھے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیسز میں بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں اور اس سے قبل عدالت وزیراعظم عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس میں بھی بری کر چکی ہے۔واضح رہے کہ 2014 دھرنے کے دوران عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں