54

وزیراعظم عمران خان عید کی چھٹیاں منانےاہل خانہ کے ساتھ نتھیا گلی پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عید کی چھٹیاں اہل خانہ کے ہمراہ نتھیا گلی میں گزاریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے عید کے بعد سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے حوالے سے عید کے بعد ایک اور اجلاس بلایا ہے جس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ اسی اجلاس میں سندھ ایڈوائزری کمیٹی کے نام بھی فائنل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے جلسے اندرون سندھ ہوں گے اور ان میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور انہیں ساتھ ملانا بھی سندھ پلان کا حصہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں