72

وزیراعظم آج تربت بلوچستان کا تاریخی دورہ کرینگے

اسلام آباد:(الشامی نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر بلوچستان روانہ ہونگے، جہاں وزیراعظم بلوچستان میں سی پیک منصوبہ کی نئی شاہراہ کاافتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپنے ایک روزہ دورے میں وزیر اعظم وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان سے ملاقات کریں گے، جہاں وزیر اعظم عمران خان کوصوبہ میں سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی جائےگی ۔

اپنے مختصر دورے میں وزیراعظم بلوچستان میں سی پیک منصوبہ کی نئی شاہراہ کا افتتاح کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم بلوچستان کےلیےترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔PM hints at uplift package for southern Balochistan - Pakistan - DAWN.COMدورہ بلوچستان کے موقع پر وزیر اعظم صوبائی اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سےملاقات کرینگے، ملاقاتوں میں وزیراعظم کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت سےآگاہ کیاجائیگا، وفاقی وزیر مراد سعید،شبلی فراز وزیر اعظم کےہمراہ ہوں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کل تربت میں تاریخی پیکج کا اعلان کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا تربت کا دورہ تاریخی ہوگا۔


Jam Kamal Khan@jam_kamalانشاءاللہ یہ ایک تاریخی دورہ ہوگا وزیراعظم @ImranKhanPTIk کا….. Government #Balochistan, #PakistanArmy and Federal Government initiated a long deliberation to make a comprehensive development package for Balochistan which inshallah shall be announced tomorrow in Turbat.7:09 PM · Nov 12, 20201.1K243 are Tweeting about this

جام کمال نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کےلیے ایک جامع ترقیاتی پیکج تیار کیا ہے اور انشااللہ کل تربت میں تاریخی پیکج کا اعلان کیا جائے گا، وزیراعلیٰ کا ٹوئٹر پر سوال پر جواب دیا کہ گوادر میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی اور تربت یونیورسٹی گوادر سے محض ڈیڑھ گھنٹے کی دوری پر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں