370

واپڈا ایس ڈی او اور عملے کو عدالت نے ہتھکڑیاں لگا دیں احتجاجاً پورے شہر کی بجلی بند کر دی گئی

کندھ کوٹ (الشامی نیوز/رپورٹ عبدالرزاق آزاد) تفصیلات کے مطابق چند روز قبل درخواستگذار عبدالحمید چاچڑ کی درخواست پر واپڈا عملے کے ایکسیئن شفقت حسین لاشاری، ایس ڈی او سارنگ باجکانی، لائین سپریڈنٹ مطیع اللّٰہ اعوان، لائین سپریڈنٹ رشید شاہ میٹر ریڈر سمیت 6 افراد پر ڈائریکٹ کمپلینٹ پر فیملی سول جج جوڈیشنل میجسٹریٹ محمد عظیم سولنگی کی عدالت میں واپڈا کے 6 ملازمین کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے تھے اور کندھکوٹ ڈی ایس پی کو عدالت نے حکم دیا کہ واپڈا عملے کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے عدالتی حکم کے بعد فیملی کورٹ میں ایس ڈی او سارنگ باجکانی، لائین سپریڈنٹ رشید شاہ اور گرڈ اسٹیشن ملازم حاکم بھلکانی پیش ہوئے تو عدالت عالیہ نے تینوں ملازمین کو ہتھکڑیاں لگا وادیں اس معاملے پر واپڈا یونین کے رھنما اپنا رد عمل سامنے لے آئے اور عدالتی حکم پر ہتھکڑیاں لگنے والے عمل پر پورے ضلع کی بجلی بند کردیگئ واپڈا یونین کے رھنما اصغر علی بجارانی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھہ ناانصافی ہو رہی ہے ڈائریکٹ کمپلینٹ کرنے والے نے واپڈا کے حق میں لکھہ کر دیا تھا اس کے باوجود بھی ہمارے خلاف وارنٹس نکلے اور ہمارے عملے کو ہتھکڑیاں لگائی گئی ہیں ایسی ناانصافی پر ہم نے پورے ضلع کی بجلی بند کرا دی ہے اور بریک ڈاؤن کیا گیا ہے ہم نے لاڑکانہ یونین کے رھنماؤں سے بھی بات کی ہے وہاں بہی بجلی کا بریک ڈاؤن کیا گیا ہے یاد رہے کہ ڈائریکٹ کمپلینٹ کرنے والے عبدالحمید چاچڑ نے درخواست میں مؤقف دیا تھا کہ شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بدترین ٹرپنگ ہے واپڈا عملے کے پاس ایسی شکایت لے گیا تو انہوں نے دھمکیاں دی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے واپڈا عملے کے ملازمین کے گرفتاری وارنٹ جاری کیئے ھائیڈرو یونین کی جانب سے سیپکو آفیس میں بھی احتجاج کیا گیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں