56

نیب نے شہباز خاندان کی لاکھوں ڈالرکی جعلی ٹرانزیکشنز کا ڈیٹا حاصل کرلیا

 لاہور:(الشامی نیوز)  قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خاندان کو  بیرون ملک سے لاکھوں ڈالرز منتقلی کی  تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔ 

نیب لاہور کی دست یاب دستاویزات کے مطابق بیرون ملک سے سب سے زیادہ رقم سلمان شہباز کو موصول ہوئی۔ انھیں 127 جعلی ترسیلات کے ذریعے ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر منتقل کیے گئے۔ ۔حمزہ شہباز شریف کو 23 جعلی ترسیلات سے 29 لاکھ 85 ہزار امریکی ڈالر موصول ہوئے جبکہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو 19 لاکھ 21 ہزار امریکی ڈال منتقل ہوئے۔

میاں شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران کو بیرون ملک سے 7 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر منتقل ہوئے جبکہ دوسری بیٹی جویریہ علی کو 7 جعلی ترسیلات سے 2 لاکھ 83 ہزار امریکی ڈالرز موصول ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق بیرون ملک شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی کمپنی ہارون یوسف جی ٹی کے ذریعے رقوم آتی رہیں۔ شہباز شریف خاندان کو سب سے زیادہ 33 جعلی ترسیلات دبئی کی الزورونی ایکسچینج کے ذریعے موصول ہوئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں