51

نون لیگ کی احتجاجی سرگرمیاں، عثمان بزدار کی وزیراعظم سے اسلام آباد میں ملاقات

(لاہور( الشامی نیوز)اپوزیشن کی سرگرمیوں کے بعد حکومتی حلقوں میں بھی سیاسی صف بندی ہونے لگی، وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کو آئین اورقانون کے دائرے میں احتجاجی سرگرمیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے قانونی حدود سے تجاوز کیا تو پھر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آج اسلام آباد پہنچے اور وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کے انتظامی امور اور عوامی ریلیف کے اہم اقدامات بارے وزیراعظم کو بریف کیا، ملاقات میں سیاسی صورتحال اورترقیاتی امور بھی زیرغور آئے۔ اپوزیشن کی پنجاب میں سرگرمیوں کے توڑ کے لئے حکومتی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کو آئین اور قانون کے دائرے میں احتجاجی سرگرمیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے قانونی حدود سے تجاوز کیا تو پھر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

مسلم لیگ ن نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں اورجلسوں کی کال دیدی ہے جس کے حوالے سے حکومت پنجاب نے موقف اختیار کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کسی بھی جلسے اور مظاہرے کے لئے قانونی راستہ اختیار کرنا ہوگا، قانونی شکنی پر مبنی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی ، مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو قانون توڑنے پر مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اگر آئین اورقانون کے مطابق احتجاج کرنا چاہے تو سو بسم اللہ، تاہم اگر مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے احتجاجی سرگرمیوں میں قانونی حدود سے تجاوز کیا تو پھر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں