50

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک نے اپنی برطرفی کو چیلنج کردیا

لاہور (آئی این پی /الشامی نیوز۔ ) نواز شریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک نے اپنی برطرفی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے، درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ برطرفی کیلئے قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے گئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں جج ارشد ملک کو برطرف کردیا تھا، انکی برطرفی کی منظوری لاہور کی ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے دی تھی، جبکہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے 6اگست کو جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں