129

نوازشریف کوانسانی ہمدردی کے تحت باہرجانے کی اجازت دی : یاسمین راشد

لاہور :(الشامی آن لائن نیوز ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت نوازشریف کوعلاج کیلئے باہرجانے کی اجازت دی گئی لیکن نوازشریف کے علاج پر(ن) لیگ نے تماشہ بنا رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نون لیگ اس وقت بڑی زیادتی کررہی ہے ، ہم نے نوازشریف کی بیماریوں کی تشخیص اورعلاج بھی شروع کردیا تھا اوران کے پلیٹ لیٹس بہترہورہے تھے لیکن نوازشریف کی شروع سے ہی باہر جانے کی نیت تھی ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم بہت اچھے طریقے سے سروسز ہسپتال میں نواز شریف کاعلاج کررہے تھے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ذاتی معالج سے مشورہ کریں گے، انہیںآغا خان ہسپتال سے بھی علاج کی پیشکش کی  گئی تھی جو انہوں نےمسترد کردی، پھروہ شریف سٹی ہسپتال میں علاج کراناچاہتے ہیں، شریف سٹی ہسپتال کے بعد ان کے وکیل نے کہا کہ وہ بیرون ملک جا کرعلاج کرانا چاہتے ہیں ۔ وزیر صحت پنجاب نےکہا کہ نوازشریف حکومت اورعدالت سے کمٹمنٹ کرکے گئے ہیں۔واضح رہے کہ 16نومبر کو لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرونِ ملک جانے کی کی اجازت دیتے ہوئے انہیں اور شہباز شریف کو 4 ہفتوں میں وطن واپسی کے لیے حلف نامے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔اس سے قبل وفاقی کابینہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت 7 ارب روپے کے انڈیمنٹی بانڈ جمع کروانے کے ساتھ مشروط کی تھی جسے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مسترد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں