79

نواب شاہ کے تعلقہ اسپتال میں مریض کے اہلخانہ کی توڑپھوڑ، ڈاکٹروں احتجاج

نواب شاہ : (الشامی نیوز ) مریض کے اہل خانہ کی جانب سے توڑ پھوڑ پر میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں نے مظاہرہ شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نواب شاہ کے تعلقہ سکرنڈ میں مریض کے اہل خانہ کی جانب سے توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا، جس میں رشتہ داروں نے ڈاکٹروں سے بدکلامی کی۔

مریض کے رشتے داروں کی جانب سے ڈاکٹروں سے بدکلامی اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کے خلاف میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں نے احتجاج شروع کردیا۔

ایم ایس تعلقہ اسپتال سکرنڈ کا کہنا ہے کہ ایک شخص اپنی بیٹی کو چیک اپ کےلیے لایا تھا، بچی کو ادویات دی گئیں لیکن پھر اہل خانہ کی جانب سے بھی اسپتال میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری تک تعلقہ اسپتال میں احتجاج جاری رہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں