55

نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں ایک بار پھر قرنطینہ سنٹر بنانے کا فیصلہ

نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں ایک بار پھر قرنطینہ سنٹر بنانے کا فیصلہ

لاہور:کورونا کےبڑھتے ہوئے کیسز کےپیش نظر نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں ایک بار پھر قرنطینہ سنٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہو گئی ہے ،کورونا کےبڑھتے ہوئے کیسز کےپیش نظر نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں ایک بار پھر قرنطینہ سنٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور لاہور قذافی اسٹیڈیم کے سامنے انٹر نیشنل ٹینس کورٹس کے ہوسٹل میں قرنطینہ سنٹر قائم کیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزارت صحت پنجاب نے اسپورٹس بورڈ پنجاب سے قرنطینہ سنٹر کے لیے جگہ مانگی جس پر اسپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹینس ہوسٹل وزارت صحت کے سپرد کر دیا۔دوسری جانب چند ہفتے قبل وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ٹینس کمپلیکس میں جونئیر ٹینس اکیڈمی کا افتتاح کیا تاہم اب ٹینس کمپلیکس میں ہونے والا ٹورنامنٹ بھی باغ جناح میں منعقد ہو گا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر میں ٹینس کورٹس سے متصل سوئمنگ سنٹر کے کمرے قرنطینہ سنٹر کے لیے دئیے گئے تھے۔

ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں اور ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہو گئی،ایک دن میں کوروناکے مزید 3499 نئےکیسز سامنےآگئے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد4لاکھ6ہزار 810 ہو گئی جبکہ کوروناسےمزید39افرادانتقال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں