63

نشتر اسپتال کرپشن، تنخواہوں کی مد میں ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی خرد برد کی رپورٹ 15 دن میں پیش کرنے کی ہدایت

نشتر اسپتال کرپشن، رپورٹ 15 دن میں پیش کرنے کی ہدایت

لاہور (الشامی نیوز) پنجاب کے ڈی جی اینٹی کرپشن گوہرنفیس نے ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور اسپتال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملے کی رپورٹ 15 دن میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہرنفیس نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو اس معاملے کی مکمل انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر 15 دن میں رپورٹ پیش کریں۔

واضح رہے کہ ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور اسپتال میں تنخواہوں کی مد میں 1 کروڑ 30 لاکھ روپے خورد برد کرنے کا الزام ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں