91

ناجائز حکومت کو سہارا دینے والے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ناجائز حکومت کو سہارا دینے والے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کرآنے والے ناجائز حکمران کو سہارا دینا جرم ہے۔

بٹ خیلہ میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی معیشت بی آرٹی کی طرح تباہ ہو گئی ہے، بتایا جائے فارن فنڈنگ کیس کو کیوں کئی سالوں سے لٹکایا ہوا ہے ؟ مدعی چیخ رہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کا سارا حساب اس کے سامنے ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کا سیلاب نالائق حکمرانوں کو بہاکر لے جائیگا، قوم اپنی امانت واپس لے کر رہے گی، ہم خون کی سیاست نہیں مانتے، ہم آپ کو آپ کی ذمہ داری کااحساس دلانا چاہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں