137

‘نئی سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانا مشن ہے’

لاہور: (الشامی آن لائن نیوز ) وزیرصنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ صوبے میں نئی سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانا مشن ہے، حکومت نے اہم اقدامات اٹھائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت وتجارت پنجاب سے ای بلڈپاکستان آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر صوبے میں سرمایہ کاری کی صورت حال سمیت دیگر مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ موثر اور ٹھوس اقدامات کے ذریعےکاروبار میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں، وزیراعظم نے تعمیراتی سیکٹر کے لیے تاریخ ساز پیکج دیا ہے، جس سے سیکٹر نے فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سیکٹر کے فروغ سے 40چھوٹی صنعتیں بھی پروان چڑھیں گی۔

پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،عثمان بزدارhttps://tpc.googlesyndication.com/safeframe/1-0-37/html/container.html

وزیرصنعت وتجارت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی سیکٹر کے حوالے سے ای بلڈ پاکستان کی تجاویز اچھی ہیں، صوبے میں سرمایہ کاروی کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں، ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں