46

میرے آس پاس کے لوگوں کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، مریم نواز

میرے آس پاس کے لوگوں کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، مریم نواز

اسلام آباد (الشامی نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم صفدر اعوان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ میرے آس پاس کے لوگوں کو گرفتاریوں کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

مریم نواز کا اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہنا تھا کہ “گزشتہ روز کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کے بعد سے ان کے قریبی اور آس پاس کے لوگوں کو نامعلوم نمبروں سے گرفتاریوں کی دھمکیاں مل رہی ہیں، تمام لوگ کریک ڈاؤن کے لئے تیار ہو جاؤ”


Maryam Nawaz Sharif@MaryamNSharifPeople around and close to me getting threatening calls from ‘unknown numbers’ saying, after today’s speeches, you should all get ready for a ‘massive crackdown’. People of Pakistan, pls make note. Putting it here for record sake.9:43 PM · Oct 25, 202017.8K8.8K are Tweeting about this

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا مریم نواز کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لیگی رہنماؤں کو سکیورٹی اداروں سے رابطہ کرنا چاہئے، جن نمبروں سے ان کو گرفتاریوں کی دھمکیاں ملی ہیں ان کا فرانزک کرنا ہو گا تاکہ دھمکیاں دینے والوں کا پتہ لگایا جا سکے۔

Dr. Shahbaz GiLL@SHABAZGILایک ایکسپرٹ سے بات ہوئی ہے اسکے مطابق آپکے جن جن لوگوں کو فون آئے ہیں ان کے فونز کا فارنزک کرنا ہوگا تا دھمکی دینے والے تک پہنچا جا سکے۔ اب براہ مہربانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رابطہ کریں اور فرانزک کروا لیں۔10:09 PM · Oct 25, 20206.5K1.8K are Tweeting about

خیال رہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت گزشتہ روز کوئٹہ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا،جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سمیت مریم نواز اور ن لیگ کے اعلیٰ رہنماؤں نے خطاب کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں