64

مُلک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر، قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب

مُلک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر، قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب

اسلام آباد:(الشامی نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اہم اجلا س کل طلب کرلیا،اجس میں ہم فیصلوں کی منظوری دے جائے گی۔
تفصیلات کے   وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔اس اجلاس میں این سی او سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی،اجلاس میں وباء کی دوسری لہر کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی ) کے اجلاس میں مُلک میں زیادہ کیسز والے مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سمیت مختلف آپشنز زیر غور آئیں گے،اس کے ساتھ ساتھتعلیمی اداروں میں بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے حکمت عملی زیر غور آئے گی اورکووڈ 19 کی ویکسین کی تیاری کے مراحل کے حوالے سے بھی اجلاس کو بریف کیا جائے گا۔این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسزمیں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 12 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 835 ہوگئی ہے ۔ ملک میں‌ اب تک کورونا کے3 لاکھ 35ہزار 093 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 13ہزار 242 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں1123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں