48

منی لانڈرنگ ریفرنس :شہباز شریف،حمزہ شہباز و دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور: (الشامی نیوز) منی لانڈرنگ ریفرنس میں لاہور کی احتساب عدالت نےقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نےکی ۔ جیل حکام نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پہنچایا۔اس موقع پر احتساب عدالت نے شہبازشریف فیملی پر منی لانڈرنگ کیس میں فردجرم عائد کردی،شہبازشریف نے صحت جرم سے انکار کردیا، انہوں نے کہاکہ میں اپوزیشن لیڈر اور بڑی سیاسی جماعت کا صدر ہوں،یہ کیس بدنیتی پر بنایا گیا ہے جس سے انکار کرتا ہوں ، اعلیٰ عدالتوں نے بھی نیب پر بہت سے سوالات اٹھائے ہیں یہ ادارہ پولیٹیکل انجینئرنگ کرنے والا ہے ،آج تک نیب ہمارے خلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،سیاسی مخالفین میرے خلاف سازش کر رہے ہیں، میرے اوپر جس جس کیس میں فرد جرم عائد کی گئی وہ تمام کیسز بے بنیاد ہیں، میں نے ہسپتال بنائے۔

تاہم عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں