44

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز اور حمزہ کو بکتر بند گاڑیوں پر احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

لاہور: (الشامی نیوز) منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بندگاڑیوں پر احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔ نصرت شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ متوقع ہے۔

منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑیوں میں احتساب عدالت لایا گیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

فاضل جج نے استفسار کیا ہائی پروفائل کیسز سے باہر عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، ہوم سیکرٹری کی جانب سے کون پیش ہوا، پراسیکیوٹر نے کہا ہوم سیکرٹری کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوا، جس پر فاضل جج نے کہا ہوم سیکرٹری اور ایس پی سٹی کو فوری وائرلیس کی جائے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

اس سے قبل لیگی رہنما مریم نواز نے احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ سے ملاقات کی جس میں پی ڈی ایم کے جلسوں اور گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا، اگلا سال الیکشن کا ہے، گلگت بلتستان الیکشن مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں