48

ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی بحال

لاہور : (الشامی نیوز) ملک کے بیشتر شہروں میں بحلی بحال کردی گئی ہے جبکہ دیگر شہریوں میں بتدریج بجلی کی بحالی کےلیے این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب اچانک ملک بھر میں بجلی کی بندش سے سارا پاکستان اندھیرے میں ڈوب گیا تھا، این ٹی ڈی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی بحال ہوچکی ہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی کے ملک بھر میں متعدد 500 کے وی، 220 کے وی گرڈ اسٹیشنز سے بجلی بحال کی گئی۔

ترجمان کے مطابق پشاور، اسلام آباد کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی، جہلم، گجرات، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد کے علاقوں بجلی بحال ہوگئی۔

ترجمان نے کہا کہ گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان کے علاقوں میں بھی بجلی بحال کردی گئی جبکہ دیگر شہروں میں بجلی کی بتدریج بحالی کےلیے این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں