129

ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا گیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی پی اور ن لیگ تحریک انصاف سے لڑتی ہیں لیکن قانون خاموشی سے پاس کردیا، انہوں نے اس ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا ہے۔

سراج الحق نے منصورہ میں علما مشائخ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم امہ بڑی مشکل اور تکلیف سے دو چار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےملک میں ایک دن بھی نظام مصطفیٰ نافذ نہیں ہوا، عدالتوں اور معیشت میں انگریزوں کی پیروی کررہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ آئیں مل کر عزم کریں پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانا ہے، ہماری لڑائی نواز شریف، آصف زرداری یا عمران خان سے نہیں، اس نظام سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں دو قطرے بارش ہوتی ہے تو مسائل پیدا ہوجاتےہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت آپس میں لڑرہی ہیں لیکن کہیں سے کچرا نہ اٹھاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں