63

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟

اسلام آباد: (الشامی نیوز)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بچے گھروں میں رہ کر محفوظ ہیں، حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورناوائرس کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں، اسی ضمن میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ درست قرار دے دیا اور کہا حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے، بچوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔

ملک میں وبا کی دوسری لہر کے دوران مہلک وائرس کے کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کے تعلیمی ادارے کو بند کرنے کے فیصلوں کو سراہا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے خود بھی تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی صورت بچوں کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالا جائے گا، حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، بچوں کی جانیں عزیز ہیں، حالات جیسے ہی بہتر ہوجائیں تعلیمی ادارے بھی کھل جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں