32

ملکی تاریخ میں رواں سال گندم کی ریکارڈ پیداوار

ویب ڈیسک 18 مئی 2021

لاہور: (الشامی نیوز)وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں امسال گندم کی ریکارڈ 28.75 ملین میٹرک ٹن پیداوار ہوئی، گزشتہ10برسوں میں گندم کی پیداوار کم تھی، اب نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عبدالعلیم خان نے لکھا کہ وزیراعظم نے کسانوں کو محنت کا بہترین معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا، گزشتہ برسوں کے مقابلے اس سال گندم پیداوار میں5ملین میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا، پنجاب رواں سال گندم میں خود کفیل ہوگا اور قلت نہیں آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، گندم کی ریکارڈ پیداوار کو محفوظ بنانے کے لیے ہدایات دے دی گئی ہیں۔

قبل ازین وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ مانا ہے کہ اوور سیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، اپریل میں ترسیلات زر 2.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچیں، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں