52

ملزم کی لاش برآمد،5 پولیس اہلکار معطل

خیرپور:اے سیکشن تھانے کے لاک اپ سے گرفتار ملزم کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد ایس ایس پی خیرپور نے 5 پوليس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے گذشتہ رات نوجوان سرفراز کھوکھر کو گرفتار کیا تھا تاہم صبح ورثاء ملاقات کے لئے گئے تو تھانے کے لاک اپ میں لاش ملی جس کے بعد  ورثاء نے لاش ایس ایس پی ہاؤس کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا۔ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی نے پولیس حراست میں سرفراز کھوکھر کے ہلاک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے5 پوليس اہلکاروں کو معطل کر دیا،جن میں ہیڈ محرر عبدالشکور ناریجو،اہلکار ندیم سیال، شاھنواز ہلیو، سعید شیخ، اخلاق میرانی شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی نے واقعے کی مزید انکوائری کا بھی حکم دے دیا ہے اور اس معاملے کی مزید انکوائری ایس پی ہیڈکوارٹر نوشیروان چانڈیو کو 2دن کے اندر کر کے رپورٹ دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں،انکوائری کے بعد جو بھی قصور وار ہوگا اس کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں