72

ملتان: نشتر اسپتال کے 2 ڈاکٹرز میں کورونا کی تشخیص

ملتان: (الشامی نیوز) جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان کے نشتر اسپتال میں 2 ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ڈاکٹرز کو آئسو لیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں تشویش کی لہر

نشتر اسپتال میں کورونا میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے،جن میں سے 6 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ، جنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے شبہ میں بھی 5 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے، کورونا کے باعث اب تک نشتر اسپتال میں 169 اموات ہو چکی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف اسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے تیس ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پمز کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ عملے میں نرسز، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پمز میں کورونا کے 10 مریض زیرعلاج ہیں جب کہ اسپتال میں زیر علاج 3مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں