41

معاون خصوصی نے ن لیگ کو مفت مشورہ دے ڈالا

ویب ڈیسک 14 دسمبر 2020

اسلام آباد: (الشامی نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ن لیگ کے لیے مفت مشورہ ہے تمام پارلیمانی اراکین اپنے استعفے لندن والے قائد کو بجھوا دیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے تمام پارلیمانی اراکین اپنے استعفے لندن بھجوانے کے بعد پھر میاں صاحب جنوری میں خود آکر استعفے اسپیکر کو پیش کریں۔

معاون خصوصی نے ٹوئٹر پر طنزیہ انداز اپنا کر بھی لیگی رہنماؤں پر تنقید کی۔

قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بدقسمت پی ڈی ایم کی جانب سے عوام کے ساتھ کسی بھلائی کی توقع نہیں، جلسے کے شرکاء کو اپوزیشن نے بدلے میں صرف کرونا ہی دیا۔

ادھر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے سے پنجاب میں کرونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جلسے کے شرکا خود کو قرنطینہ کر لیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مینار پاکستان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ منعقد ہوا، تاہم گیارہ جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن بھی جلسہ گاہ کو بھرنے میں ناکام رہی، اور لاہوریوں نے پی ڈی ایم کے مؤقف کو مسترد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں