69

مریم نواز کا جلسہ گاہ میں پرتباک استقبال

گوجرانوالہ میں ہونے والے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئی ہیں۔

مریم نواز کا جلسے میں موجود پارٹی قیادت اور کارکنان نے اپنے نعروں کے ذریعے بھرپور استقبال کیا۔

اپوزیشن کے جلسے میں کچھ ہی دیر بعد دیگر قائدین بھی پہنچ جائیں گے۔

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امراء سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوئیں۔

پورے دن مختلف جگہوں پر ٹہھر تی ہوئیں مریم نواز جلسے میں خطاب کرنے کے لیے گوجرانوالہ پہنچی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں