72

مریم نواز نے بلاول بھٹو کو چائے پر بلالیا

گلگت:(الشامی نیوز) باخبر ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں پانچ روز سے سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے دوران مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو کو چائے پر آج مدعو کر لیا ۔مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات آج شام کو ہو گی۔
ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا، مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو کو چائے پر مدعو کیا ہے جس کے بعد مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات 6:15 بجے ہو گی،ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، مستقبل کی حکمت عملی اور گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہو گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیوں کے قائدین آج شام چائے کی اس دعوت میں شریک ہوں گے، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان، بلاول بھٹو کے ترجمان بیرسٹر مصطفی نواز کھوکھر شریک ہوں گے جبکہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید اور مریم اورنگزیب بھی دعوت میں موجود ہوں گی۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنما ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں