53

مریم نوازکا شاہدرہ میں مختصر خطاب ، وزیراعلیٰ پنجاب نے خبردار کردیا

لاہور :(الشامی نیوز) پنجاب کے حکومتی اداروں نے مریم نوازکے شاہدرہ میں مختصر خطاب کانوٹس لے لیا ، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاہدے کی خلاف ورزیوں پراپوزیشن کو خبردار کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم میں اپوزیشن کے پاور شو کی مانیٹرنگ جاری ہے ، وزیرقانون راجہ بشارت کنٹرول روم سے ساری صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔ تاہم محکمہ داخلہ کی جانب سے مریم نواز کے شاہدرہ میں مختصر خطاب کا نوٹس لیا گیا اور رپورٹ اعلی حکام کو ا رسال کردی۔حکومتی اداروں کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریری معاہدے میں مسلم لیگ ن نے یقین دلایاکہ مریم نواز گوجرانوالہ سے پہلے کسی مقام پر خطاب نہیں کریں گے۔ معاہدے کے نکات کے برخلاف مریم نواز نے شاہدرہ میں مختصر خطاب کیا ،۔ رپورٹ کے مطابق معاہدے پر پرویز ملک ،خواجہ عمران نذیر ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈی آئی جی پرآپریشنز نے دستخط کیئےدوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی اور اب تک کی تمام مانیٹرنگ رپورٹ سےوزیراعلی کوآگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاہدے کی خلاف ورزیوں پراپوزیشن کو خبردار کردیا ، اور کہا کہ جمہوری روایات کے امین ہیں، اسی لیے جلسے کی اجازت دی ، معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو فری ہینڈ دیا، کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی،حکومت نے ہر اقدام قانون کے دائرہ کار میں رہ کر کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ   اپوزیشن کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے ،اپوزیشن عناصر ایک دوسرے سے خوفزدہ ہیں،ان کا پراپیگنڈہ دم توڑ چکا،حکومت نے جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ   عوام اپوزیشن کی منفی بیان بازی میں نہیں آئے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں