86

مردان: ننھے اسماعیل قتل کیس میں میاں بیوی گرفتار

مردان: (الشامی نیوز) کے پی کے پولیس نے پانچ روز قبل قتل کئے گئے ننھے اسماعیل کیس میں میاں بیوی اور بیٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پچیس دسمبر کو کاٹلنگ کی نہر سے ایک لاش برآمد کی گئی، جس کی شناخت محمد اسماعیل ولد ممتاز کے نام سے ہوئی، تیسری جماعت کا ننھا طالب علم چوبیس دسمبر کی شام چار بجے لاپتہ ہوا تھا، اہل محلہ اور دیگر افراد نے رات بھر ننھے اسماعیل کی تلاش جاری رکھی تھی مگر انہیں کامیابی نہ ملی۔

پچیس دسمبر کی علی الصبح نو سالہ اسماعیل کی لاش نہر سے ملی، ننھے اسماعیل کی لاش  برآمد ہونے پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھا ل تھے جبکہ علاقہ مکین بھی سخت افسردہ نظر آئے، معصوم اسماعیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسماعیل کی جسم پر تشدد کے نشانات  تھے، بچے کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے کیس میں پھرتی کا مظاہرہ کیا اور آج اسماعیل کے قتل میں ملوث میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی کو گرفتار کرلیا، پولیس کا موقف ہے کہ گرفتار ملزمان بچے کے کرائے دار  ہیں، جنہوں نے کرایہ کے تنازعے پر ننھے اسماعیل کو گلا دبا کر مارا، ملزمان سے قتل سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں