33

مردان: معمولی تلخ کلامی پر شوہر نے بیوی کو پریشر ککر دے مارا

ویب ڈیسک 17 مئی 2021

مردان: (الشامی نیوز)صوبہ کے پی کے ضلع مردان میں شوہر نے زبانی تکرار پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دلخراش واقعہ مردان کے علا قے بغدادہ میں پیش آیا، جہاں میاں بیوی کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی، جس پر شوہر نے طیش میں آکر بیوی کے سر پر پریشر ککر دے مارا، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا جبکہ ملزم کی تلاش کے لئے پولیس ٹیم کو روانہ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں